اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) آل پاکستان مسلم لیگ کے صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کراچی میں دو روز قیام کے بعد منگل کو اسلام آباد آئیں گے۔ اے پی ایم ایل کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ان کی اسلام آباد میں رہائش گاہ کی صفائی کر دی گئی اور ان کے اسلام آباد میں قیام کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔کراچی میں موجود پارٹی کے قائدین نے رابطہ پر بتایا کہ کراچی میں جنرل ریٹائرڈ مشرف کے استقبال کی تمام تیاریاں مکمل ہیں۔