اسلام آباد (اے پی پی) ملک میں غذائی قلت کے خاتمے اور مقامی منڈیوں تک غذائی اجناس کی ترسیل اور دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے نیشنل فوڈ سیکورٹی کونسل کے قیام کی تجویز زیرغور ہے۔ نیشنل فوڈ سیکورٹی کونسل کے قیام کا مقصد غذائی عدم تحفظ کا خاتمہ ہے۔ وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کے احکام نے بتایاکہ ملک میں زرعی پیداوار میں اضافے خصوصاً گندم اور چاول کی پیداوار بڑھانے کیلئے موثرومنظم اقدامات اٹھائے جائیںگے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے گندم کی امدادی قیمت 1200 روپے فی 40 کلوگرام مقرر کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اندرونی طور پر بے گھر ہونے والے شہریوں کیلئے عالمی ادارہ خوراک (ڈبلیو ایف او) کو 50 ہزار ٹن گندم فراہم کی گئی ہے جبکہ مجموعی طورپر فاٹا اور صوبہ خیبرپخنونخوا سے بے گھر ہونے والے افراد کیلئے ایک لاکھ 50 ہزار گندم فراہم کرنے کیلئے منصوبہ بنایا گیا ہے۔