نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان نے حلف اٹھا لیا، قیام امن ترجیح ہے: باروزئی

Mar 24, 2013

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) بلوچستان کے نگران وزیر اعلیٰ نواب غوث بخش باروزئی نے حلف اٹھا لیا۔ گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار علی مگسی نے گورنر ہاﺅس کوئٹہ میں منعقدہ تقریب میں ان سے حلف لیا۔ اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی بھی موجود تھے۔ نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب غوث بخش باروزئی نے کہا صوبے میں قیام امن کو یقینی بنا کر صاف و شفاف انتخابات اور گڈگورننس کا قیام ہماری ترجیحات میں شامل ہے اس وقت بلوچستان سمیت ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے کراچی میں بھی امن کی صورتحال انتہائی گھمبیر ہے پر انتخابات ہو سکتے ہیں تو ہم بھی بلوچستان میں پرامن اور صاف و شفاف انتخابات کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا میرے پاس ایک روڈ میپ ہے جس کے تحت میں صوبے میں گڈ گورننس کے قیام صاف و شفاف انتخابات کے عمل کو یقینی بناتے ہوئے قیام امن کو قائم کرنے کیلئے تمام مسائل کو حل کرنے کیلئے بہتر ماحول پیدا کر کے مذاکرات کی راہ اپنائیں گے کیونکہ تمام مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے اور مذاکرات کے ذریعے ہی ماحول کو بہتر بنایا جا سکتا ہے اور ہم اسی کے ذریعے مسائل کو حل کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں کوئی مسئلہ طاقت سے حل نہیں ہو سکتا۔ غوث بخش خان باروزئی نے کہا قومی تارےخ کے اس نازک موڑ پر انہوں نے پر امن، غےر جانبدار اور شفاف انتخابات کرانے کی اہم ذمہ داری قبول کی ہے اور اس مقصد کے حصول کےلئے وہ تمام سٹےک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلےں گے۔ نگران وزےر اعلیٰ کی حےثےت سے حلف اٹھانے کے بعد جاری کئے بےان مےں انہوں نے کہا کہ قومی تارےخ کے اس اہم اور نازک موڑ پر ہم ےقےناً اےک اےسے مستقبل کی طرف بڑھ رہے ہےں جس کی تشکےل ہماری دانش، دور اندےشی اور عمومی طور پر پاکستانی عوام کی اجتماعی بہتری اور بالخصوص بلوچستان اور اس کے عوام کی ترقی کی صورت مےں ہونی ہے۔ انہوں نے کہا تارےخ ہمےں اس اہم موقع پر کی گئی کسی غلطی پر معاف نہےں کرے گی لہٰذا ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم قوم کے بہترےن مفاد مےں کام کرےں۔ غوث بخش خان باروزئی کو حلف اٹھانے کے بعد وزےر اعلیٰ سےکرٹرےٹ پہنچنے پر بلوچستان کانسٹیبلری کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پےش کےا۔ سابق وزےر اعلیٰ نواب محمد اسلم خان رئےسانی جو وزےر اعلیٰ سےکرٹرےٹ مےں موجود تھے نے نگران وزےر اعلیٰ کو وزےر اعلیٰ کی نشست پر بٹھاےا اور انہےں مبارکباد دےتے ہوئے ان کی کامےابی کےلئے نےک خواہشات کا اظہار کےا۔ سابق وزےر اعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئےسانی وزےر اعلیٰ سےکرٹرےٹ سے روانہ ہوئے تو نگران وزےر اعلیٰ نواب غوث بخش خان باروزئی نے نہاےت تپاک سے انہےں رخصت کےا۔ اس موقع پر بلوچستان کانسٹبلری کے اےک چاک و چوبند دستے نے انہےں الوداعی گارڈ آف آنر پےش کےا۔ مزید برآں نواب غوث بخش خان باروزئی نے کہا ہے کہ میری کابینہ میں20 وزراءشامل ہونگے۔

مزیدخبریں