اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد ریڈ نے اسلام آباد بلیوز کو 10 وکٹوں سے ہرا کر اسلام آباد انٹر ڈسٹرکٹ سینئر ویمن کرکٹ چیمپئن شپ جیت لی۔ مرغزار کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں اسلام آباد بلیوز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے18 ویں اوور میں صرف 63 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ نازش اکرم 29 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ مریم اور حنا نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں اسلام آباد ریڈ کی ٹیم نے ہدف 14.3 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے پورا کر لیا۔ ارم شہزادی 20 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہیں۔ مریم حسن کو عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔