لاہور (آئی این پی + وقت نیوز) عمران خان کے مینار پاکستان پر جلسہ پر سیاستدانوں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا، شجاعت، منور حسن، شیخ رشید اور طاہر القادری نے عمران خان کو مبارکباد دی جبکہ مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی (ف) نے سخت تنقید کی ہے۔ رہنماﺅں نے کہا ہے کہ ”راتوں“ کو جلسے کرنے والے عمران خان نے جس دن‘ دن کی روشنی میں جلسہ کیا تو ان کو آٹے دال کا بھاﺅ معلوم ہو جائے گا‘ عمران خان ذہنی دیوالیہ پن کا شکار ہو چکے ہیں‘ ایک ہی بال سے تین وکٹیں اڑانے والے کے ہاتھوں میں اب ”بال“ نہیں بلکہ بیٹ ہے اور پاکستانی عوام ان کو آئندہ انتخابات میں کلین بولڈ کر کے انہیں ہمیشہ کیلئے سیاست سے آﺅٹ کر دیں گے۔ عمران خان وزیراعظم بننے کیلئے نوجوانوں کے کندھوں کو استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ سینیٹر پرویز رشید‘ اقبال ظفر جھگڑا‘ احسن اقبال اور مشاہد اللہ خان نے جلسے اور عمران خان کی تقریر پر ردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت عمران خان کو اندر ہی اندر کھائے جا رہی ہے اور وہ صرف بڑھکیں مار کر اپنی مایوسی کو چھپا رہے ہیں۔ جہانگیر بدر‘ منظور وٹو‘ ثمینہ خالد گھرکی اور تنویر اشرف نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو ختم کرنے کی باتیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ مولانا عبدالغفوری حیدری اور مولانا امجد خاں نے کہا کہ 31 مارچ کو مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں مینار پاکستان پر جے یو آئی (ف) کا جلسہ کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑ دے گا۔ منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری، منور حسن اور شیخ رشید احمد سمیت اہم سیاسی شخصیات نے عمران خان کو فون کر کے کامیاب جلسہ پر مبارکباد دی۔ چودھری شجاعت حسین نے عمران خان کو کامیاب جلسے کی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کے چھ دعو¶ں کی حمایت کرتا ہوں۔
شجاعت، منور حسن، طاہر القادری کی عمران کو مبارکباد، مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی کی تنقید
Mar 24, 2013