شفاف الیکشن پہلی ترجیح ہے،نگران حکومت کی مدت نہیں بڑھنے دوں گا. نامزد نگران وزیراعظم میرہزار خان کھوسو

Mar 24, 2013 | 16:00

سٹی رپورٹر


اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میرہزار خان کھوسو کا کہنا تھا کہ وزارت عظمیٰ کی ذمہ داری بوجھ ہے ،انتخابات وقت پراور شفاف ہوں گے ،انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ایک رکن کی مخالفت سے فرق نہیں پڑتا،دس سے بارہ وزراء پرمشتمل مختصر نگران کابینہ تشکیل دی جائے گی،جس میں سیاست دانوں کو بھی شامل کیا جاسکتاہے،ان کاکہنا تھا کہ اس وقت ملک میں امن وامان کی صورت حال انتہائی خراب ہے ،اور ان کےلیے بنیادی چیلنج الیکشن کرانا اور امن وامان کی صورت حال بہتربناناہے جس کےلیے صوبوں سے مشاورت کی جائے گی،نامزد نگران وزیراعظم کاکہناتھا کہ انتخابات ہی تمام مسائل کاحل ہیں،اور وہ اس سلسلے میں تمام سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے

مزیدخبریں