الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کیلئے عسکری حکام کو حساس پولنگ اسٹیشنز کی تفصیلات فراہم کردیں۔

ذرائع کے مطابق سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان نے عسکری حکام سے ملاقات میں آئندہ عام انتخابات کیلئے حساس پولنگ اسٹیشنز کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ ملاقات میں دو ہزار آٹھ کے حساس پولنگ اسٹیشنز کی تفصیلات سے بھی عسکری حکام کو آگاہ کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ عام انتخابات کیلئےحساس پولنگ اسٹیشنز کی فہرست مرتب ہوتے ہی عسکری حکام کو دیدی جائے گی ۔ واضح رہے کہ دو ہزار آٹھ میں حساس پولنگ اسٹیشنز کی تعداد اکیس ہزار کے قریب تھی۔

ای پیپر دی نیشن