نیو یارک (این این آئی) شام میں جاری خانہ جنگی کے نتیجے میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپ یرموک کے محصورین کی دل دہلا دینے والی تصاویر کی امریکہ اور جاپان میں بھی تشہیر کی جا رہی ہے۔ انسانی حقوق کے کارکنوں کی اس منفرد کاوش کا مقصد محصورین یرموک کیمپ کیساتھ اظہار ہمدردی کرنا اور عالمی سطح پر ان کے مسائل کو اجاگر کرنا ہے۔