پشاور‘ بارش کے باعث مکان گرنے سے 5 افراد جاں بحق

Mar 24, 2014

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پشاور کے علاقے صدر میں بارش کے دوران مکان گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق تینوں افراد کو ملبے سے نکال کر زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن تینوں جانبر نہ ہو سکے اور ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں خاتون اور بچہ بھی شامل ہے۔

مزیدخبریں