سید شعیب الدین احمد + ندیم بسرا
٭ تلاوت کے فرائض حافظ امجد علی نے انجام دیئے۔٭ نعت پڑھنے کی سعادت اختر حسین قریشی نے حاصل کی۔٭ حافظ مرغوب ہمدانی نے لام اقبال پیش کیا۔ ٭ تقریب کا باقاعدہ آغاز قومی ترانے سے ہوا۔٭ ایوان کارکنان تحریک پاکستان کا وائیں ہال کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔٭ تقریب میں تحریک پاکستان کے کارکنوں کی بھی شرکت۔٭ نظامت کے فرائض شاہد رشید نے انجام دیئے۔
٭ سٹیج پر ڈاکٹر مجید نظامی‘ پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد‘ مجیدہ وائیں‘ ڈاکٹر ایم اے صوفی‘ میاں فاروق الطاف‘ صاحبزادہ احمد علی‘ نعیم حسین چٹھہ‘ جسٹس (ر) منیر مغل اور دیگر موجود تھے۔
٭ ڈاکٹر اسما ممدوٹ کا ڈیوس روڈ کا نام تبدیل کرکے ممدوٹ روڈ رکھنے کا مطالبہ۔
٭ اسلام آباد سے آنے والی ممتاز شاعرہ عائشہ مسعود نے 23 مارچ کے دن کی مناسبت سے نظم پیش کی۔
٭ صاحبزادہ سلطان احمد علی نے کہا کہ پاکستان کی طرف میلی نظروں سے دیکھنے والوں کے منہ اور آنکھوں میں خاک جائے گی۔
٭ شاہد رشید نے کہا مجید نظامی کی بدولت آج صاحبان اقتدار بھی نظریہ پاکستان کا نام لے رہے ہیں۔
٭ شاہد رشید نے مجید نظامی کو نوائے وقت کی 74ویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔
٭ نوائے وقت کی سالگرہ پر میاں فاروق الطاف‘ پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد‘ مولانا شفیع جوش‘ بیگم مجیدہ وائیں‘ صاحبزادہ سلطان احمد علی اور اثر چوہان نے ڈاکٹر مجید نظامی کو گلدستے پیش کئے۔
٭ وزیر آباد کے آرٹسٹ نے مجید نظامی کو میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نشان حیدر کے پورٹریٹ پیش کئے۔
جھلکیاں