عالمی ادارہ صحت نے ڈھائی برس بعد پشاور کے علاقہ لڑمہ میں گٹر کے پانی کو پولیو وائرس سے پاک قرار دیدیا

Mar 24, 2014

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) عالمی ادارہ صحت نے ڈھائی برس بعد پشاور کے علاقے لڑمہ میں گٹر کا پانی پولیو وائرس سے پاک قرار دیدیا۔ دو ہفتے قبل شاہین مسلم ٹائون میں بھی گٹر کے پانی میں پولیو وائرس نہ پائے جانے کی تصدیق ہوئی تھی۔ دوسری طرف کراچی میں گلشن اقبال اور گڈاپ ٹائون میں گٹر کے پانی میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ ملک کے 16 شہروں سے ہر ماہ گٹر کے پانی کے نمونے حاصل کئے جاتے ہیں۔

مزیدخبریں