پیرمحل: 7 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کا انکشاف

Mar 24, 2014

 پیر محل (نامہ نگار) پیر محل میں سات ماہ کی بچی میں پولیو کے وائرس کا انکشاف ہوا ہے۔ نمونہ جات لیکر اسلام آباد لیبارٹری کو بھجوا دیئے گئے ہیں۔ ذرائع محکمہ ہیلتھ کے مطابق یونین کونسل 61 چک 742 گ ب کے رہائشی رمضان کی سات ماہ کی بچی صائمہ بی بی میں پولیو کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ متاثرہ بچی کے والدین نے بتایا بچی کو پولیو کے قطرے پلا رہے ہیں مگر اچانک ٹانگ کمزور ہونا شروع ہو گئی۔

مزیدخبریں