لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ بنانے کیلئے کام کرنیوالے پٹواریوں نے ہڑتال کا فیصلہ کر لیا

لاہور (میاں علی افضل سے) پنجاب کی زمینوں کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ بنانے کی ڈیوٹی پر مامور پٹواریوںنے ہڑتال کا فیصلہ کر لیا ہے۔ لاہور میں صوبہ بھر کے پٹواریوں کا خفیہ اجلاس جاری ہے اور آئندہ چند دنوں میں ہڑتال کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔ ہڑتال سے 2014 میں پنجاب کی تمام زمینو ں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہو سکے گا اور نہ ہی پٹواری کلچر کا خاتمہ ہو گا جبکہ دوسری جانب بورڈ آف ریونیو کی جانب سے پٹواریوں کی ہڑتال ناکام بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں اور پنجاب بھر کے تحصیلداروں کو خصوصی احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔ ہڑتال کامیاب بنانے کیلئے کوششیں کرنیوالے پٹواریوں کو نوکری سے فارغ کئے جانے کا امکان ہے۔ حکومت کی جانب سے ورلڈ بنک کے تعاون سے صوبہ کے 36اضلاع کی زمینوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کا مقصد شہریوں کو پٹواری کلچر سے نجات دلانا ہے۔ زمینوں کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے حوالے سے تیز ی سے کام جاری تھا اور آئندہ 9ماہ میں صوبہ بھر میں اس عمل کو مکمل کرنے ٹائم فریم دیا گیا لیکن پٹواریوں کی جانب سے جمع بندی اور ریکارڈ کی کمپیوٹرائزشن کے بعد پٹواریوں کا اختیارات محدود کرنے اور انھیں کرپشن کے الزامات لگا کر نوکری سے فارغ کرنے کے خوف پر پٹواریوں نے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ نہ کرنے اور جمع بندی میں بڑی غلیطوں کا فیصلہ کیا گیا تاکہ شہری ہمیشہ پٹواریوں کے رحم کرم پر ہی رہیں۔ پٹواریوں کی طرف سے حکومت سے مطالبات پیش کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...