ماسکو (نوائے وقت رپورٹ) روسی میڈیا نے کہا ہے کہ دس سال کے دوران پاکستان میں ساڑھے تین سو ڈرون حملے ہوئے جن میں تین ہزار افراد مارے گئے، آدھی تعداد بچوں اور شہریوں کی ہے جن کا امریکہ اعتراف کرتا ہے۔ روسی میڈیا کی دستاویزی فلم ’’ڈرونز اوباماز ڈائی وار‘‘ میں بتایا گیا ہے کہ 2004ء سے اب تک ہونے والے 350 ڈرون حملوں میں تین ہزار ہلاکتیں ہوئیں، نصف سے زیادہ ہلاکتیں عام شہریوں کی تھیں۔ اس سے پریشان کن نظام سگنیچر سٹرائیکس کا ہے۔ اس طریقہ کار میں مشکوک افراد کے بارے میں ٹھوس شواہد کے بغیر ہی ڈرون حملہ کردیا جاتا ہے۔
دس سال کے دوران پاکستان میں 350 حملے، 3 ہزار افراد ہلاک ہوئے: روسی میڈیا
Mar 24, 2014