متعدد سیاستدانوں کے رشتہ داروں کی پیمرا میں بھرتی غیر قانونی قرار

Mar 24, 2014

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) ایف آئی اے نے پی پی کے اقتدار کے دوران پیمرا میں غیر قا نو نی بھرتی ہونیوالے افراد کے بارے میں اپنی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے سابق جج عبدالحمید ڈوگر کے صاحبزادے محسن ڈوگر، پیپلز پارٹی کے سینیٹر جہانگیر بدر کی صاحبزادی مریم جہانگیر، سابق چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی ندیم افضل چن کے قریبی عزیز ذیشان گوندل، سابق چیئرمین پیمرا ملک مشتاق کے قریبی عزیز خالد محمود سمیت متعدد اہم سیاسی شخصیات کے درجنوں عزیز رشتہ داروں کی پیمرا میں بھرتی کو غیر قانونی قرار دیدیا ہے ۔ ایف آئی اے نے پیمرا میں قواعد و ضوابط کیخلاف بھرتیوں میں ملوث سابق چیئرمین پیمرا ڈاکٹر عبدالجبار، شہزاد نواز چیمہ، صفدرالرحمن اور سردار عرفان اشرف کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کی اور اپنی ابتدائی رپورٹ میں ملک کی اہم شخصیات کے بچوں، رشتہ داروں کی بھرتیوں کو غیر قانونی قرار دیدیا ہے۔

مزیدخبریں