راولپنڈی (سپیشل رپورٹ) وزیراعظم ڈاکٹر نوازشریف نے میٹرو بس کی افتتاحی تقریب میں معیشت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اسحاق ڈار سے کہا ہے کہ روپیہ کو ڈالر کے مقابلے میں 100 روپے سے نیچے لے آئیں مگر یہ زیادہ کم بھی نہ ہو۔ 98 یا 99 کے قریب رہے تاکہ ہمارے ایکسپورٹرز کو نقصان نہ ہو۔ ہم چاہتے ہیں کہ روپیہ مستحکم ہو لیکن کاروباری طبقے کو نقصان بھی نہیں ہونا چاہئے۔