نئے گورنر کی تعیناتی‘ عدم مشاورت پر عمران کے تحفظات‘ وفاقی حکومت کو آگاہ کر دیا

لاہور‘  پشاور (آئی این پی‘ سٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق  خیبر پی کے میں نئے گورنر کی تعیناتی کیلئے تحریک انصاف سے مشاورت نہ کرنے پر عمران خان نے اپنے تحفظات اور ناراضگی کے حوالے سے وفاقی حکومت کو آگاہ کر دیا ہے جبکہ اس سلسلہ میں شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کے پی کے  میں تحریک انصاف کی حکومت ہے‘ وفاق کی ذمہ داری ہے کہ وہ تحریک انصاف سے مشاورت کرے اور اگر ایسا نہیں کیا جاتا تو ہمارا اظہار ناراضگی اور تحفظات بالکل درست ہیں۔ دریں اثنا شاہ محمود نے کہا کہ ہزارہ  صوبہ کے مسئلہ پر  ماہرین کا کمیشن بنائیں گے۔ نئے صوبے کے حوالے سے سیاست نہیں ہونی چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن