صدر ممنون کی کابل میں ایرانی ہم منصب سے 27 مارچ کو ملاقات ہو گی، کرزئی نے دورے کی دعوت دیدی

Mar 24, 2014

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان اور ایرانی صدور کے درمیان27 مارچ کو کابل میں ملاقات ہو گی۔ صدر ممنون حسین اور صدر حسن روحانی کو ان کے افغان ہم منصب حامد کرزئی نے دورے کی دعوت دی ہے۔ صدر نے نوروز کی تقریبات کے سلسلے میں سات ملکوں بشمول بھارت کے  سربراہان مملکت کو دورے  کی دعوت دی ہے۔ بھارتی صدر پرناب مکھرجی نے تقریبات میں شرکت سے معذرت کا اظہار کیا اور اپنے نائب صدر حامد انصاری کو دورے کے لئے نامزد کیا ہے۔ تقریبات میں شرکت کے لئے 6 وسط ایشیائی ریاستوں کے رہنمائوں کو بھی دعوت دی گئی ہے تاہم دارالحکومت کابل میں پیش ہونے والے دہشت گردی واقعہ کی وجہ سے  خوف کی فضا چھائی ہوئی ہے۔ حامد کرزئی بحیثیت صدر  آخری مرتبہ نوروز تقریبات منا رہے ہیں۔

مزیدخبریں