عمر اکمل کو شاندار کارکردگی پر تحفہ گھر والوں نے 16 اپریل کو شادی طے کر دی‘عبدالقادر کی صاحبزادی دلہن بنیں گی

لاہور(نوائے وقت رپورٹ)گھر والوں نے شادی کی تاریخ پکی کر کے عمر اکمل کو آسٹریلیا کیخلاف میچ میں شاندار کارکردگی کا تحفہ دیدیا۔ عمر اکمل 16اپریل کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے ۔ کرکٹر عمر اکمل کی شادی سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کی صاحبزادی سے طے پائی ہے۔ شیڈول کے مطابق رسم حنا کی تقریب 15اپریل ، 16اپریل کو بارات جبکہ 17اپریل کو ولیمے کی تقریب ہو گی جس میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن