چارسدہ: ناچ گانے سے انکار پر خواجہ سرا، جائیداد کے تنازع پر شہری قتل

Mar 24, 2014

چارسدہ، مہمند ایجنسی (آئی این پی+ آن لائن) ناچ گانے سے انکار پر خوبرو خواجہ سرا قتل، ساتھی زخمی ہو گیا جبکہ جائیداد کے تنازعہ پر ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔ تھانہ پڑانگ کی حدود خشتہ خیل مبینہ ملزمان شکیل، عابد نے خواجہ سرا جنید عرف سٹابری خواجہ سرا علی کو گولیاں مار دیں اور واقعہ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ دوسرے واقعہ میں تھانہ نستہ کی حدود ملیا نوکلے میں مبینہ ملزمان فتح اور گل نے جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے علی رحمان کو قتل کر دیا۔ آن لائن کے مطابق مہمند ایجنسی میں قبائلی رہنما شمس الدین کے گھر کے باہر بارودی مواد کا دھماکہ ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزیدخبریں