لاہور (خصوصی رپورٹر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام قرارداد لاہور کی پلاٹینم جوبلی کو انتہائی تزک و احتشام سے منانے کے سلسلے میں ایوان کارکنان تحریک پاکستان لاہور میں جاری دو روزہ قرارداد لاہور کانفرنس بعنوان ’’قرارداد لاہور…ماضی کی تاریخ ، حال کا جائزہ اور مستقبل کی اُمیدیں‘‘ کے دوسرے روز آج منگل 24مارچ کو صبح ساڑھے دس بجے منعقدہ اختتامی سیشن سے چیف جسٹس (ر) میاں محبوب احمد، صدر سی پی این ای مجیب الرحمن شامی، معروف ماہر قانون پروفیسر ہمایوں احسان، تجزیہ نگار قیوم نظامی اور ممتاز دانشور رئوف طاہر خطاب کریں گے۔ دو روزہ کانفرنس کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔
قرارداد لاہور کانفرنس کے اختتامی سیشن سے آج میاں محبوب احمد، مجیب الرحمن شامی، ہمایوں احسان قیوم نظامی، رئوف طاہر خطاب کرینگے
Mar 24, 2015