اسلام آباد ( صباح نیوز) پیپلز پارٹی نے پارٹی کی نائب صدرشیری رحمن کو سندھ سے سینیٹر بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے،پیپلزپارٹی کے سینیٹرز میں سے ایک ممبر سے استعفی لیکر ان کی جگہ شیری رحمان کو سینیٹر بنایا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق شیری رحمان سفیر کی عہدے سے سبکدوشی کے 2سال پورے نہ ہونے کے باعث آئینی پابندی پوری نہ ہونے کی وجہ سے سینیٹ انتخابات میںحصہ نہیں لے سکی تھیں۔