اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کا دو روزہ اجلاس آج منگل کو شروع ہوگا جس میں وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان کے آڈٹ اعتراضات اور وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل اور ای او بی آئی کے جاری منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی جائیگی۔ ممبران کو بھیجے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق وزارت منصوبہ بندی و ترقی کے آڈٹ اعتراضات کا مؤخر کردیا گیا ہے۔