قومی اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کا دو روزہ اجلاس آج سے شروع ہوگا

Mar 24, 2015

اسلام آباد (آئی این پی)  قومی اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کا دو روزہ اجلاس آج منگل کو شروع ہوگا  جس میں  وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان کے آڈٹ اعتراضات اور وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل اور  ای او بی آئی کے جاری منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی جائیگی۔ ممبران کو بھیجے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق  وزارت منصوبہ بندی  و ترقی کے آڈٹ اعتراضات کا مؤخر کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں