بلیک وارنٹ ملتے ہی صولت مرزا کی پھانسی پر عملدرآمد ہوجائیگا: سیکرٹری داخلہ بلوچستان

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان کے وزیر داخلہ اکبر درانی نے کہا ہے کہ صولت مرزا کی پھانسی میں توسیع سے متعلق احکامات نہیں ملے۔ صولت مرزا کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے یا نئی تحقیقاتی ٹیم بنائے جانے کے بھی احکامات نہیں ملے۔ صولت مرزا کی پھانسی کے نئے بلیک وارنٹ ملتے ہی عملدرآمد کیا جائیگا۔ صولت مرزا کے مچھ جیل میں ویڈیو انٹرویو کی تحقیقات کیلئے آئی جی جیل خانہ جات کو احکامات دیدیئے ہیں۔ کوئٹہ میں قتل کئے گئے تین صحافیوں کی تحقیقات کی عدالتی رپورٹ مل گئی حکومت کی ہدایت ملتے ہی رپورٹ شائع کردی جائیگی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...