پاکستان کے با اعتماد شراکت داراور بھائیوں کی طرح ہیں : چینی صدر،وزیر اعظم

اسلام آباد (اے پی پی) چین کے صدر اور وزیراعظم نے یوم پاکستان کے موقع پر صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف کو مبارکباد کے پیغامات دیئے ہیں۔ ژی جن پنگ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے یوم پاکستان کے موقع پر اپنی اور اپنی حکومت اور عوام کی جانب سے خوشی کے اس پرمسرت موقع پر اہل پاکستان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ چین اور پاکستان اچھے ہمسائے، قریبی دوست بااعتماد شراکت دار ہونے کے ساتھ ساتھ بھائیوں کی طرح ہیں، دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام سے دونوں ملکوں کے درمیان دوستی کا رشتہ ہر موسم میں آزمودہ اور ہر شعبہ میں تعاون پر محیط ہے جس سے دونوں ممالک ان کے اور ان کے عوام کو ٹھوس فوائد حاصل ہو رہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی امن، استحکام اور ترقی کو فروغ مل رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ پاکستان چین تعلقات کی ترقی کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔وزیراعظم لی کی کیانگ نے کہا کہ پاکستان چین کا قریبی اور دوست پڑوسی ملک ہے تمام موسموں میں سٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنر ہے، چین اور پاکستان کے تعلقات آزمودہ ہیں وہ دو مختلف ممالک کے درمیان دوستانہ اور پرامن بقائے باہمی کی مثال ہیں۔چینی حکومت ہمیشہ سٹریٹجک اور طویل المدتی پاک چین تعلقات کی ترقی کیلئے نیک خواہشات رکھتی ہے وہ پاکستان سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ پاکستان چین اقتصادی راہداری کی تعمیر کے منصوبہ پر تیزی سے کام یقینی بنائے گا جو چین پاکستان سٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کے فروغ کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے، چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی و خارجہ امور سرتاج عزیز کو یوم پاکستان پر مبارکباد دی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...