کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے آغاز میں تیزی دیکھی گئی تاہم قلیل مدتی منافع کے حصول کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس پر چار سو نواسی پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ ہنڈرڈ انڈیکس پر کاروبار اکتیس ہزار تین سو دس کی سطح پر بند ہوا،کاروبار کے دوران بارہ کروڑ تراسی لاکھ شئیرز کے سودے ہوئے،،، کے الیکٹرک، میپل لیف سیمنٹ، جہانگیر صدیقی کمپنی، پاک الیکٹران، فوجی سیمنٹ، ٹی آر جی، بینک آف پنجاب، اینگرو کارپوریشن اور پاکستان انٹر نیشنل بلک ٹرمنل کے حصص والیوم لیڈر رہے، روپے کی قدر میں پانچ پیسے کے اضافے کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر ایک سو ایک روپے اٹھانوے پیسے پر بند ہوا۔
کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے دوسرے روز شدید مندی رہی
Mar 24, 2015 | 19:19