ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافے کا تسلسل جاری ہے، منگل کے روز دو سو روپے کے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا سینتالیس ہزار دو سو پچاس روپے کا ہوگیا، دس گرام سونے کی قیمت میں ایک سو بہتر روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد دس گرام سونا چالیس ہزار پانچ سو روپے کا ہو گیا،چاندی کی قیمت میں پندرہ روپے کی کمی ہوئی۔ ملک بھر میں فی تولہ چاندی کی قیمت چھے سو پچھتہر روپے ہو گئی، عالمی منڈی میں گیارہ ڈالر اضافے کے بعد ایک اونس سونا ایک ہزار ایک سو چورانوے ڈالر کا ہو گیا ہے۔
ملک بھر میں فی تولہ سونا سینتالیس ہزار دو سو پچاس روپے کا ہو گیا
Mar 24, 2015 | 19:23