بھیرہ: واجبات مانگنے پر زمیندار نے ملازم کو تشدد کر کے مار ڈالا

بھیرہ (نامہ نگار) واجبات مانگنے پر سفاک زمیندار نے غریب ملازم کو تشدد کر کے مار ڈالا اور نعش خاموشی سے دفنانے کی کوشش کی جسے پولیس نے ناکام بنا دیا۔ مقتول کی بیوہ ساجدہ نے پولیس کو بتایا اس کا خاوند محمد قاسم کو شیر محمد والا کا زمیندار عمر حیات عرصے سے اس کے واجبات ادا نہیں کر رہا تھا جس کی وجہ سے قاسم کا اپنے مالک عمر حیات سے اکثر جھگڑا رہتا، گذشتہ دنوں عمر حیات کے بھائی اعجاز نے ڈنڈوں سے تشدد کر کے قاسم کو ادھ موا کر دیا۔ قاسم ہسپتال جا کر دم توڑ گیا۔ عمر حیات نے قاسم کی مقامی قبرستان میں خاموشی سے تدفین کرانے کی کوشش کی ورثا کی اطلاع پر پولیس نے یہ کوشش ناکام بنا دی اور نعش کا پوسٹ مارٹم کرایا بعدازاں قاسم کے ورثاء نے قاسم کی موت کو امر ربی قرار دیتے ہوئے زمیندار عمر حیات سے صلح کر لی جس پر پولیس نے بھی تفتیشی عمل روک دیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...