انتشار کیلئے کام کرنیوالے یوم پاکستان کی نفی کررہے ہیں: فاروق ستار

کراچی (این این آئی) ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ جو انتشار کیلئے کام کرنیوالے یوم پاکستان کی نفی کررہے ہیں۔ اتحاد سے ہی پاکستان کو خوشحال بنایا جا سکتا ہے۔ وہ بدھ کو یوم پاکستان کے موقع پر ایم کیو ایم کے نامزد میئر، ممبر صوبائی و قومی اسمبلی اور رابطہ کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ پاکستان میں انتہاپسندی اور دہشت گردی کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ اتحاد سے تمام سازشوں کو بے نقاب کیا جاسکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...