لاہور (نامہ نگار)لوہاری گیٹ کے علاقہ میں ڈرائی کلینر کی دکان اورگھر میں میں آ گ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کے کپڑ ے اور دیگر سامان جل کر تباہ ہو گیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ لوہاری گیٹ کے علاقہ گمٹی بازار میں سلیم نے گھر کے نیچے ڈرائی کلینر کی دکان بنا رکھی ہے۔گزشتہ روز شارٹ سرکٹ سے دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دکان اور اوپروالی منزل پر گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔