بیرون ملک سفارتخانوں میں یوم پاکستان کی تقاریب، پرچم کشائی، کیک کاٹے گئے

جدہ، پیرس، کویت، اسلام آباد (امیر محمد،صاحبزادہ عتیق، نمائندہ خصوصی، سپیشل رپورٹ)بیرون ممالک میں بھی یوم پاکستان جوش و خروش سے منایا گیا۔ جدہ میں تقریب ہوئی۔ قونصل جنرل شہریار خان اور انکی اہلیہ نے عشائیہ کا اہتمام کیا۔تمام ممالک کے قونصل جنرلز،OIC اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل محمد نعیم خان، سعودی وزارت خارجہ کے اعلیٰ افسروں، تاجر حضرات اور پاکستان کمیونٹی نے شرکت کی۔ تقریب میں شرکت کیلئے پہلی مرتبہ ریاض سے سفیر پاکستان منظورالحق بیگم کے ہمراہ خصوصی طور جدہ آئے۔قونصل جنرل شہر یار اکبر خان نے غیرملکی سفارت کاروں کی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا۔ انہوںنے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان اور انکی حکومت کا شکریہ ادا کیا جو دو ملین پاکستانیوں کو بہتر مواقع فراہم کررہے ہیں۔ منظورالحق نے پاکستان دہشت گردی کا شکارہے ہم شکر گزار ہیں اپنے دوست ممالک کے جو پاکستان کا بھر پور ساتھ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی کوشش ہے کہ ہمارے تمام ممالک سے بہتر تعلقات ہوں اور وہ اپنے اداروں کے ذریعے دہشت گردی کے ناسور کا جڑ سے اکھاڑ پھینکیں۔ ادھر پاکستان کی وزارت خزانہ نے جدہ میں پاکستان قونصیلٹ کی نئی عمارت کی تعمیر کی منظور ی دے دی ہے۔ یہ بات پاکستان کے قونصل جنرل شہریار اکبر خان نے جدہ میں 23مارچ کے موقع پر اپنی رہائش گاہ پر پرچم کشائی کی تقریب سے پاکستانیوں کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔سفیر غلام دستگیر نے پرچم کشائی کی، قومی ترانہ بجایا گیا اورپاکستانی کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد موجود تھی جبکہ بچوں نے پاکستانی پرچم نما ملبوس زیب تن کررکھے تھے۔پرچم کشائی کے بعد قائداعظم ہال میں ایک پروقارتقریب کا انعقاد کیا گیا جس کا آغاز حافظ عامر کی تلاوت قرآن حکیم سے ہوا ،ہیڈ آف دی چانسری شیراز علی نے سفیر غلام دستگیر کو ڈائس پر آنے کی دعوت دی تو انہوںنے صدراوروزیراعظم کے پیغامات انگلش میں پڑھے۔سفیر نے اپنے خطاب میں پہلے تمام پاکستانی کمیونٹی ان کویت کو یوم پاکستان کے حوالے سے مبارکباد پیش کی اور کہاکہ خوشخبری ہے کہ سفارتخانہ پاکستان کی عمارت کے لئے کمپائونڈ کے لئے میں نے دستخط کئے ہیں جس میں سفارت خانہ اور سفارت کاروں کے رہائش کا بھی انتظام ہوگا جلد ہی حکومت پاکستان کی اجازت کے بعد اس پر تعمیر شروع ہوجائے گی۔انہوںنے باقی یہاں پر ویزوں کے مسئلہ ہے انشاء اللہ تعالی وہ بھی اپنی بھرپور جدوجہد کے ساتھ حل کریں گے۔سفیر نے پاکستانی کمیونٹی اوربچوں کے ہمراہ کیک کاٹا اوروہاں موجود کمیونٹی کو حلوہ پوریاں اور چنوں سے ناشتہ کروایا۔سفیر غالب اقبال نے فرانس میں پاکستانی کمیونٹی سے کہا کہ وہ اپنے ملک میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کریں اور یورپی یونین اور حکومت پاکستان کی جانب سے دی گئی مراعات سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔یہ بات انہوں نے آج یوم پاکستان کی تقریب پرچم کشائی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔راجہ شوکت عزیز ، ممبر پنجاب اسمبلی نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔دہشت گردی کے خلاف جنگ کاذکر کرتے ہوئے سفیر نے کہا کہ اپنی بہادری اور مستقل مزاجی کی وجہ سے پاکستانی عوام دنیا بھر میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کی ایک علامت بن چکے ہیں۔انہوں نے پاکستانی کمیونٹی سے کہا کہ وہ فرانسیسی معاشرے کا ایک حصہ بنیں۔راجہ شوکت عزیر نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائی گئی رقوم پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کے لیے بہت بڑا سہارا رہے ہیں حتی کہ بہت سے مشکل مواقع پر ان ترسیلات نے قومی خزانے کیلئے آکسیجن کا کام کیا ہے۔حکومت ترجیحی بنیاد وں پر ان کے مسائل حل کرنا چاہتی ہے۔اس موقع پر پاکستان سے آئے ہوئے معذور افراد کے ایک 9رکنی وفد نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ وفد نے سفیر اور کمیونٹی کے لوگوں سے ملاقات کی۔ آن لائن کے مطابق چین میں پاکستان کے سفیر خالد نے پاکستانی سفارتخانہ میں پرچم کشائی کی۔انقرہ میں بھی پاکستانی سفارتخانہ میں یوم پاکستان کی تقریب ہوئی جس میں سفیر سہیل محمود نے پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرایا۔ ابوظہبی،بحرین میں بھی پاکستانی سفارتخانہ نے یوم پاکستان کو جوش و جذبہ سے منایا۔ ایران میں پاکستانی سفیر نور محمد جادمانی،نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط، افغانستان میں پاکستان کے سفیر سید ابرار حسین نے یوم پاکستان کی مناسبت سے تقاریب منعقد کیں اور قومی پرچم لہرائے۔ صدر مملکت اور وزیر اعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے جبکہ تارکین وطن پاکستانیوں کے بچوں نے قومی ترانے پڑھ کر سنائے اور ملی نغمے پیش کئے۔ واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں بھی یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب ہوئی۔ سفیر جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ یوم پاکستان کی پریڈ دہشت گردوں کے لئے بڑا پیغام ہے ،پاکستان میں امن واپس آرہا ہے ،معیشت تیزی سے بہتر ہور ہی ہے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک قوم اور فوج ڈٹی رہے گی۔لندن، پیرس، ریاض اور ڈنمارک میں بھی تقریبات ہوئیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...