ورلڈکپ کو کرپشن سے پاک رکھنے کیلئے ہرممکن اقدامات کر رہے ہیں : آئی سی سی

Mar 24, 2016

ممبئی (سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اینٹی کرپشن یونٹ نے کہا ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کو کرپشن سے پاک رکھنے کیلئے ہرممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ ایسے ہوٹلز میں بھی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جن میں مختلف ممالک کی ٹیموں کے کھلاڑی قیام پذیر ہیں۔ ہم اپنی طرف سے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ پہلے بھی میچ فکسنگ کے کئی کیسز سامنے آ چکے ہیں اور انٹرنیشنل لیول پر کھلاڑیوں کو سزائیں بھی ہوئی ہیں۔ ہم نے اپنے وسائل کو بڑے پیمانے پر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سٹیڈیمز میں بھی شائقین پر نظر رکھنے کیلئے ویڈیو کیمروں کا استعمال کیا جا رہا ہے کیونکہ سٹیڈیم میں جاری میچ اور براہ راست نشریات میں کچھ سیکنڈز کا فرق ہوتا ہے جس کا فائدہ بھی اُٹھایا جا سکتا ہے۔ شائقین کے ہوٹلز میں کھلاڑیوں کے حصے اور سٹیڈیمز میں ملنے پر پابندی عائد کی گئی ہے تاکہ کوئی غلط کام نہ ہو سکے۔

مزیدخبریں