جونیئر ٹینس : بلال عاصم، اذان شاہد انڈر 10 کے فائنل میں پہنچ گئے

Mar 24, 2016

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)نیشنل جونیئر رینکنگ چیمپئن شپ کے چوتھے روز مختلف ایج گروپ کے سیمی فائنل مقابلے مکمل ہوئے۔ انڈر 10میں بلال عاصم نے طلحہ خان کو، دوسرے سیمی فائنل میں اذان شاہد نے شاہیر طاہر کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

اسی طرح انڈر 12 سیمی فائنلز میں عبدالحنان خان نے محمد طلحہ خان کو 8-1 سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں فیضان فیاض نے سید محمد مصطفی کو 8-4 سے ہرادیا۔ انڈر 14 بوائز کے پہلے سیمی فائنل میں نعلین عباس نے محمد سید کو 7-5, 6-2 سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں حمزہ بن ریحان نے فیضان شاہد کو 6-2, 6-4 سے شکست دے کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ انڈر 18 گرلز سیمی فائنلز میں نور ملک نے انیسیا بھنڈاری کو 6-1,6-0 سے جبکہ شمزہ طاہر نے ماہین خان کو 6-0, 6-0 سے شکست دی۔انڈر 18 بوائز پہلے سیمی فائنل میں حارث عرفان الحق نے حمزہ بن ریحان کو 6-2, 6-3 سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں اسد اللہ نے برکت اللہ کو 6-3, 6-4 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ پکی کی۔بوائز انڈر 18 ڈبلز پہلے سیمی فائنل میں برکت اللہ اور اسد اللہ نے احمد کامل اور نعلین عباس کو6-3, 6-2 سے جبکہ حارث عرفان الحق اور مجاہد خان نے یوسف خان اور حمزہ بن ریحان کو 6-2, 6-0 سے شکست دے کرفائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ چیمپئن شپ کے مین فائنلز آج کھیلے جائیں گے۔

مزیدخبریں