لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)یوم پاکستان کے موقع پر ہونیوالی عزم پاکستان پریڈ میں سپورٹس بورڈ پنجاب کی طرف سے قومی کبڈی اور ہاکی کی مردوخواتین کی ٹیموں، گینز ورلڈ ریکارڈ ہولڈرز اور گولڈ میڈلسٹ نے شرکت کی۔، تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پر سپورٹس بورڈ پنجاب نے عزم پاکستان پریڈ میں بھرپورشرکت کی، پریڈ میں مردوں اور خواتین کی قومی کبڈی اور ہاکی کی مردوخواتین ٹیموں کے کھلاڑیوں نے شرکت کی، سپورٹس بورڈ پنجاب کے دستوں کا عوام نے والہانہ استقبال کیا، شائقین کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو بناتے رہے، اس موقع پرعوام نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے ۔ قومی کبڈی ٹیم کے کھلاڑیوں کا لبرٹی گول چکر سے لیکر مین مارکیٹ تک اور واپسی پر بھی عوام نے کھلاڑیوں کا پرتپاک استقبال کیا، پریڈ میں مرد کبڈی ٹیم کے نامور کھلاڑیوں میں شفیق چشتی، نعیم طاہر سندھو، جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں مدیحہ لطیف، نیلم ریاض، ٹونکل سہیل اور دیگر نے شریک تھے۔ہاکی کے کھلاڑیوں میں سابق اولیمپئن خواجہ جنید، قمر ابراہم، منصور خان،محمد سرور اور دیگر شریک ہوئے،پریڈ میںسپورٹس بورڈ پنجاب کے دستے کی قیادت ڈائریکٹر سپورٹس پنجاب حفیظ بھٹی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس وقاص اکبر نے کی، اس موقع پرپبلک ریلیشنز آفیسر سپورٹس بورڈ پنجاب عبدالرﺅف روفی بھی موجود تھے۔
عزم پاکستان پریڈ، کبڈی، ہاکی ٹیموں کی شرکت
Mar 24, 2016