لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن اور پنجاب ہینڈ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے یوم پاکستان کے حوالے سے ویمن ہینڈ بال ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ کھیلا گیا جس میں پاکستان وائٹ ٹیم نے کامیابی اپنے نام کی۔ یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد میں پاکستان گرین اور پاکستان وائٹ ویمن ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا گیا جس میں پاکستان وائٹ ٹیم نے 24 کے مقابلے 32 گول سے کامیابی حاصل کی۔ نمائشی میچ کے مہمان خصوصی نائب صدر پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن جاوید اقبال گل تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔
پاکستان وائٹ نے نمائشی ہینڈبال میچ جیت لیا
Mar 24, 2016