26 مارچ کو بلاول بھٹو زرداری کا جلسہ ملکی سیاسی صورتحال کی نئی راہیں متعین کرے گا: مخدوم احمد محمود

Mar 24, 2016

لاہور(خبر نگار)پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمدمحمود نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی مزدوروں ، کسانوں، طالب علموں اور دانشوروں کا اتحاد ہے۔ 26 مارچ کو جمال دین والی ، رحیم یار خان میں بلاول بھٹو زرداری کا جلسہ عام آئندہ کی ملکی و سیاسی صورتحال کی نئی راہیں متعین کریگا۔ پنجاب میں پیپلز پارٹی کے خاتمہ کی باتیں کرنیوالے غلط فہمی کا شکار اور تخت لاہور والے سخت پریشانی میں مبتلا ہےں۔ پیپلزپارٹی آج بھی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت اور نظریہ بھٹو غریب عوام کے دکھوں کے مداوے کا نام ہے۔ اوچھے منفی غیر آئینی ہتھکنڈوں سے پیپلزپارٹی کو دبایا نہیں جا سکتا۔ ہم جمہوری سسٹم کے خلاف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیںگے۔

مزیدخبریں