لاہور(پ ر) پاکستان تحریک انصاف کے راہنما سید علی حسنین نقوی نے کہا ہے کہ قرضوں تلے دبی ہوئی قوم کو مزید قرضوں میں جکڑ کر اورنج لائن ٹرین منصوبہ بنانے والے کس منہ سے ترقی کی بات کرتے ہیں ۔ اتنا کثیر سرمایہ اگر صحت یا تعلیم کے شعبے میں خرچ کیا جاتا تو وہ قوم کی حالت بدلنے میں معاون ثابت ہوتا۔ لیکن ہمارے حکمرانوں کو عوامی نہیں بلکہ ذاتی مفا د عزیز ہیں ۔ علی حسنین نے کہا کہ پورے پنجاب کا بجٹ صرف ایک منصوبے پر لگا کر دیگر علاقوں کی حق تلفی کی جارہی ہیں۔
قرضہ لے کر اورنج ٹرین بنانے والے کس منہ سے ترقی کی بات کرتے ہیں: علی حسنین نقوی
Mar 24, 2016