رائے ونڈ (نامہ نگار) مسلم لیگی رہنماءچیف کوآرڈی نیٹرملک عرفان شفیع کھوکھر نے کہا کہ ہم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک کو ترقی کی منزل سے ہمکنار کریں گے۔ پاکستان کا قیام مذہبی اور اخلاقی آزادی کے پیش نظر عمل میں لایا گیا تھا،پاکستان بنانے میں ہمارے آباﺅ اجداد سمیت مہاجرین کی بے شمار قربانیاں شامل ہیں ،آج تمام اختلافات بھلا کرمسلم ہندو سکھ عیسائی پاکستان کیلئے متحد ہیں۔وہ ان خیالات کا اظہار ماڈل بازار میں یوم پاکستان کی مرکزی تقریب میں خطاب کے دوران کررہے تھے ۔اس موقع پر مسلم لیگی رہنماءحاجی محمد عاشق ،چودھری احسان الحق ،پاسٹریعقوب مسیح ،سید ظفر ساجد اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔