مشرف حکومت کی ملی بھگت سے بیرون ملک گئے، اشرف بھٹی

Mar 24, 2016


لاہور(خبر نگار)پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکمران اقتدار بچانے کیلئے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔پرویز مشرف نے عدالتوں کاسامنا نہیں کیا ،وہ مسلسل بیماری کابہانہ بناتے اورقوم کوبیوقوف بناتے رہے اورپھراچانک حکومت کی ملی بھگت سے وہ بیرون ملک چلے گئے جبکہ ڈینگیں مارنے والے وفاقی وزرابغلیں بجاتے رہ گئے ۔حکمرانوں نے پرویز مشرف کاآرٹیکل6کے تحت ٹرائل کرنے کادعویٰ کیا مگرچھ باربھی انہیں انصاف کے کٹہرے میں کھڑاکرنے میں ناکام رہے ۔

مزیدخبریں