الخدمت فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام ” صاف پانی محفوظ زندگی “ کے عنوان سے تصویری نمائش اور آگاہی واک


لاہور (خصوصی نامہ نگار)پانی کے عالمی دن کے موقع پر الخدمت فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام ملک کے مختلف شہروں میں”صاف پانی محفوظ زندگی“کے عنوان کے تحت تصویری نمائش اور آگاہی واک کا اہتمام کیاگیا۔ جس کا مقصد عام لوگوں میں صاف پانی کی اہمیت اور آلودہ پانی سے بچاﺅ کا شعور اجاگر کرنا ہے۔لاہور میں چلڈرن لائبریری کمپلیکس میںآگاہی واک کا انعقاد کیا گیا جس میں بچوں سمیت اساتذہ اور زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔آگاہی واک سے خطاب کرتے ہوئے الخدمت فاﺅنڈیشن پاکستان کے سینئرنائب صدرسید احسان اللہ وقاص نے کہا کہ پاکستان میں 6 کروڑ 30 لاکھ سے زائد افراد کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں اور لوگ بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...