قیام پاکستان کے لیے عورتوں نے فاطمہ جناح کی قیادت میں بے مثال جدوجہد کی : خواتین رہنما

Mar 24, 2016


لاہور(لیڈی رپورٹر)قرادادپاکستان منظورہوئی تو برصغیرکی مسلم خواتین کوبھی آزاد وطن کی منزل قریب تر محسوس ہونے لگی جس پر انہوںنے محترمہ فاطمہ جناحؒ کی سربراہی میں ایک پلیٹ فارم پرجمع ہوکر قیام پاکستان کی جدوجہد میں بے مثال کردارکاآغازکردیا اورآزادی کی خاطر کسی بھی قربانی سے گریزنہ کیا آج کی مائیں بچوںکونظریہ پاکستان اوراقبالؒ، قائدؒ، فاطمہ جناحؒ و دیگر مشاہیر کے اعلیٰ کارناموںسے روشناس کروائیں۔ ان خیالات کااظہارگزشتہ روزمختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ خواتین نے نوائے وقت سے گفتگومیںکیا۔ نظریہ پاکستان ٹرسٹ شعبہ خواتین کی کنوینرمہنازرفیع اورمادرملت سنٹرکی سربراہ ڈاکٹرپروین خان نے کہا کہ بلاشبہ تحریک پاکستان میں خواتین نے لازوال کرداراداکیا مگرآج بھی پاکستان کی عورت کووہ حقوق نہیں ملے جن کی آرزومیں انہوںنے اس عظیم جدوجہد میں حصہ لیا تھا، عورتوںکوحقوق قانون سازی سے نہیں قوانین پرعملدرآمد اور مائنڈ سیٹ کی تبدیلی سے ملیں گے۔ مسلم لیگ ن کی ارکان اسمبلی عارفہ خالد، راحیلہ خادم حسین نے کہا کہ ہم میں سے ہر ایک کو پاکستان کے اس بنیادی نظریہ سے آگہی حاصل کرنی چاہئے جس کی بنیاد پر یہ ملک قائم ہوا۔جماعتِ اسلامی پاکستان کی جنرل سیکرٹری دردانہ صدیقی، نائب جنرل سیکرٹری ڈاکٹر حمیرا طارق اور عافیہ سرور ،سکینہ شاہد ، زرفشاں فرحین اور ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی نے کہاکہ پاکستان ایک نظریاتی ملک ہے۔ قائد اعظم اور علامہ اقبال ، اسلامی نظریات اور انصاف پر مبنی میرٹ پر چلنے والی ریاست بنانا چاہتے تھے اور آج پاکستان ان مقاصد سے ہٹ چکا ہے۔صدر ہمدردفاﺅنڈیشن سعدیہ راشدنے کہا ہے کہ پاکستان کو قائم و دائم رکھنے ، اقوام عالم میں قابل احترام جگہ بنانے اور اسکو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم متحد ہو جائیں ،نظم و ضبط برقرار رکھنے ،سائنسی علوم میں ترقی کرنے اور اس پرچم کے سائے تلے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہوگا۔ کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج یونیورسٹی کی پروفیسرڈاکٹرماہ جبین منیرہ اورپروفیسرزاینڈلیکچررزایسوسی ایشن کی رہنما ثمینہ بھٹی نے کہا کہ قیام پاکستان کا مقصد یہاں ایسا معاشرہ قائم کرنا تھا جہاں ہم اپنے نظریے یعنی دین اسلام کے مطابق آزادانہ زندگی بسر کر سکیں ۔ یونیورسٹی طالبات کرن اسلم اور اذکیٰ انوار نے کہاکہ قائداعظم محمد علی جناحؒ اعلیٰ اوصاف کے مالک ایک زیرک قائدا ور سیاستدان تھے ان کی سیاسی بصیرت اور جرا¿ت و دیانت ضرب المثل کی حیثیت رکھتی ہے طلبہ وطالبات نے قیام پاکستان میں زبردست کردار اداکیاآج کے طلبہ وطالبات میں بھی اسی جذبہ کے فروغ کی ضروت ہے۔

مزیدخبریں