رائے ونڈ (نامہ نگار )گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین رائے ونڈ میں گزشتہ روز 23مارچ قرار داد پاکستان کے حوالے سے پرنسپل ڈاکٹر راشدہ قریشی کی زیر سرپرستی ذہنی آزمائش و تقریری مقابلہ منعقد کیا گیا۔طالبات کرن زہرہ ،ارفع ضیاءالحسن ،اقراءشہزادی ،عائشہ نواز ،افشاں کرن ،رومیبہ شہزادی نے قراد داد مقاصد کے حوالے سے تقاریر کیں ،مس نورین فاطمہ اور مسز نائلہ بتول نے 23مارچ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔اس موقعہ پر پرنسپل ڈاکٹر راشدہ قریشی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر یہ راز کھل جاتا کہ قائد اعظم محمد علی جناح ؒعارضہ جگر میں مبتلا ہیں تو ہندوو انگریز کبھی پاکستان نہ بننے دیتے ،انہوں نے کہا کہ جناح ؒ اکیسویں صدی کے عظیم لیڈر ہیں،بھارت میں مسلمانوں کے خلاف ہونے والے امتیازی سلوک نے ثابت کردیا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے علیحدہ ریاست کی تشکیل کا فیصلہ درست تھا۔
بھارت میں مسلمانوں کیساتھ امتیازی سلوک ، پاکستان بنانے کا قائد اعظم کا فیصلہ درست تھا، راشدہ قریشی
Mar 24, 2016