رائے ونڈ (نامہ نگار) یوم پاکستان کے موقع پر ایم پی اے چودھری گلزار احمد گجر کی طرف سے سو پونڈ سے زیادہ وزنی کیک کاٹا گیا ۔اس موقع پر مسلم لیگی کارکنان رہنماﺅں اور بلدیاتی امیدواروں کی کثیر تعداد کے علاوہ خواتین کارکن بھی بھاری تعدا میں شریک ہوئیں ۔تقریب کا اہتمام چیف کوآرڈی نیٹر چودھری جاوید اقبال گجر کی طرف سے کیا تھا ۔چودھری گلزار احمد گجر نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے قائد اعظم ؒ کے خواب کی تعبیر کیلئے رات دن ایک کردیا ہے ،پاکستان ایک ترقی یافتہ ملک کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے ۔