لاہور(خبر نگار)لاہور ائیر پورٹ پر پروازوں میں تاخیر اور منسوخی کا سلسلہ دوبارہ بڑھ گیاہے۔9 پروازیں منسوخ اور دو تا خیر کا شکارہوئیں۔گزشتہ روزپی آئی اے کی کرا چی سے آنے والی پرواز 314 ،سکھر سے آنے والی 595 ،کرا چی سے آنیوالی ائر بلیوکی پرواز 402،کوالالمپور سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز899،ملتان سے آنے والی پی کے 684 ،کرا چی جانے والی پرواز پی کے 315،سکھر جانے والی پی کے 594، کرا چی جانے والی ائر بلیو کی پرواز401،ملتان جانے والی پی آئی اے کی پرواز683 منسوخ ہو گئی۔جبکہ کرا چی جانے والی سرینہ ائیرکی پرواز523 رات دس بجے روانہ ہوئی۔