لاہور (نیوز رپورٹر) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ 15 اپریل سے 15 مئی تک کپاس کی کاشت کی جائے جننگ فیکٹری بھٹہ اور آئل فیکٹری مالکان کو انتباہ کیا گیا ہے کہ وہ 31 مارچ تک جننگ ویسٹ ختم کر دیں سائنسدانوں نے کاشتکاروں کو بی ٹی کپاس کی منظور شدہ اقسام وہائبرڈ کاشت کرنے کا مشورہ دیا ہے گلابی سنڈی سے متاثرہ 500 من ٹینڈے تلف کر دیئے ۔
محکمہ زراعت نے کیڑوں سے متاثر ہونے والی کپاس کے ٹینڈوں کو تلف کرنے کی مہم میں طالب علم زرعی ادویات کے کاروبار سے وابستہ افراد محکمہ زراعت کے ملازمین اور کسانوں نے حصہ لیا کپاس کی بہتر پیداوار کو حاصل کرنے کیلئے یہ مہم بہت اہمیت کی حامل ہے زرعی ماہرین نے اس مہم کو کپاس کے کاشتکاروں کے سنہرے مستقبل کیلئے بڑا قدم قرار دیا ہے اس مہم سے کپاس کے کیڑوں کو تلف کرنے اور آئندہ کپاس کی فصل کو ان کے حملوں سے محفوظ بنانے میں مدد گار ثابت ہو گی۔