میری بریت سے عدالت کا وقار بلند ہوا، زرداری آج شاید زخموں پر مرہم رکھنے ملتان آرہے ہیں: حامد سعید

ملتان ‘ بارہ میل(نامہ نگار خصوصی‘ نامہ نگار) سابق وفاقی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ دو تین ہفتوں میں ملکی سیاست میں اہم تبدیلی آنے والی ہے عدالتوں کو بھی اپنا وقار عزیز ہے پانامہ کیس کا فیصلہ حق اور سچ پر مبنی ہو گا اﷲ نے مجھے سرخرو کیا مجھ پر الزام لگانے والے جھوٹے ثابت ہوئے مجھ پر جھوٹے الزام لگانے والے اعظم سواتی پر ہتک عزت کا دعویٰ کیا ہوا ہے جلد فیصلہ ہوا تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا سنا ہے آصف علی زرداری آج ملتان شاید میرے زخموں پر مرہم رکھنے کیلئے آ رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں پیپلزپارٹی کا حصہ ہوں اور آئندہ الیکشن کس حلقہ سے لڑنا ہے اس کا فیصلہ دوستوں کے مشورے سے کرونگا میرے بری ہونے کے فیصلے سے عدالت کا وقار بلند ہوا ہے اگر ایف آئی اے میری بریت کے فیصلے کے خلاف اپیل کرنا چاہتی ہے تو کرے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ ایف آئی اے اور نیب نے اس کیس میں وقت ضائع کیا ہے۔

حامد سعید کاظمی

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...