یوم پاکستان پریڈ: دوپہر ایک بجے تک اسلام آباد میں موبائل فون سروس معطل‘ ائر پورٹ بند رہا

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یوم پاکستان کی پریڈ کے موقع پر سکیورٹی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام موبائل کمپنیوں کے نیٹ ورکس دوپہر ایک بجے تک بند رہے تاہم پریڈ کے اختتام کے ساتھ ہی سروس بحال کردی گئی۔ بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائر پورٹ کا رن وے بھی جمعرات کو یوم پاکستان کی پریڈ کی بنا پر دن ایک بجے تک بند رہا۔ دوپہر کے بعد ائرپورٹ پر معمول کی پروازوں کی آمدورفت شروع ہو گئی۔ ترجمان سول ایوی ایشن بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائر پورٹ کے مطابق آپریشنل وجوہات کی بناءپر رن وے جمعرات کو دوپہر ایک بجے تک آپریشنل امور کے باعث بند رہا۔
موبائل سروس/ معطل

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...