ویانا (اے پی پی) جوہری توانائی کے عالمی ادارے (آئی اے ای اے) کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران جوہری معاہدے کے حوالے سے اپنے تمام وعدوں پر مکمل عملدرآمد کر رہا ہے۔ انہوں نے نیویارک میں یورپی یونین کے نمائندہ برائے خارجہ امور بارونیس ییتھرین اشٹون اور امرییا میں تعینات متحدہ عرب امارات کے سفیر یوسف ال اوتیبا کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی جوہری توانائی ادارے کی جانب سے تحقیقاتی رپورٹس میں یہ ثابت ہوا ہے کہ ایران جوہری معاہدے کے حوالے سے اپنے وعدوں کی مکمل پابندی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے جوہری معاہدے کے مطابق اپنے تمام وعدوں کی پاسداری کی ہے اور کوئی بھی ایسا اقدام نہیں کیا گیا جو جوہری معاہدے کے خلاف ہو یا جس سے جوہری معاہدے کو کوئی نقصان پہنچا ہو۔
سربراہ آئی اے ای اے
ایران جوہری معاہدے کی مکمل پاسداری کر رہا ہے : سربراہ عالمی ایٹمی ایجنسی
Mar 24, 2017