جشن 23 مارچ، 12 اکتوبر مسلط کرنے والوں کیلئے قوم کا پیغام ہے: رانا ثنا

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے فیصل آباد میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے ہم سپریم کورٹ کا احترام کرتے ہیں، قوم کو انصاف ملے گا۔ آج وہی قوتیں متحرک ہیں جو کبھی 12 اکتوبر مسلط کرتی ہیں تو کبھی 2 نومبر۔ 23 مارچ کا جشن 12 اکتوبر مسلط کرنے والوں کیلئے قوم کا پیغام ہے، کسی نے 12 اکتوبر سے پہلے خودکش کا نام بھی نہیں سنا تھا۔ آج ملک میں دہشت گردی ختم ہونے جارہی ہے۔ جو دہشت گرد ہمارا پیچھا کرتے تھے اب قوم ان کا پیچھا کررہی ہے۔ گوادر کو دنیا کی سینٹرل پورٹ ہونے کا اعزاز حاصل ہونے جارہا ہے۔ جو ملک ہمارے پاس بھی نہیں آنا چاہتے تھے، آج سی پیک کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔ بھارت اور ایران کی جانب سے بھی مثبت پیغام آرہے ہیں۔
رانا ثناء

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...